: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
قاہرہ،8اپریل(ایجنسی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز مصر کے پانچ روزہ دورے پر قاہرہ میں ہیں۔انھوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔جمعرات کو سعودی مصر تجارتی کونسل کا اجلاس ہوا ہے۔ مصر کے وزیر صنعت وتجارت طارق
قبیل نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات سے دوطرفہ مفادات کو حقیقت کا روپ دینےمیں مدد ملے گی۔ نھوں نے کہا کہ ''ہم تمام شعبوں میں ہر سطح پر دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اس اجلاس کا مقصد سعودی اور مصری کمپنیوں کے درمیان ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی اور تعاون کو وسعت دینا ہے''۔